پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور اہلیہ فریال مخدوم کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، انہوں نے اپنے صاحبزادے کا نام زاویار خان رکھا ہے۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر ایک تصویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی۔باکسر عامر خان نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے بیٹے کو گود میں لیے ہوئے ہیں اور تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ میرا خوبصورت بیٹا محمد زاویار خان 22 فروری کو پیدا ہوا۔واضح رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے 2013 میں فریال مخدوم سے شادی کی تھی۔عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کی دو بیٹیاں ہیں جن کا نام لمائسہ اور علینہ ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024