عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے ایران اور لبنان میں نئے کورونا وائرس کے کیس سامنے آنے کے بعد، اس کے مزید عالمی پھیلاو کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کا کہا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹرجنرل تیدروس ادہانوم گیبریسَس نے جنیوا میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ چین کے باہرمتاثرین کی تعداد اب تک نسبتاً کم ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کو ایسے متاثرین کے بارے میں تشویش ہے جن کے وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ مثلاً چین کا سفر یا کسی متاثرہ شخص سے قریبی رابطے میں آنا غیر واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائرس کی روک تھام کے اقدامات کے مواقع کم ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ممالک پر زور دیا کہ مواقع کے مکمل خاتمے سے قبل سرمائے کی فراہمی اور دیگر کوششوں میں تیزی لائیں۔ تیدروس نے یہ اعلان بھی کیا کہ عالمی ادارہ صحت کی زیر قیادت، بین الاقوامی ماہرین کی ایک ٹیم چین کے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ووہان کا دورہ کرے گی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38