امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن نے کہا ہے کہ روس کی طرف سے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی مدد کرنے والی خبر بے بنیاد ہے۔ اے بی سی نیوز پر نشر ہونے والے انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ 2020 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں روس کے ممکنہ مداخلت کا امکان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ایسی کوئی خفیہ اطلاع نہیں ملی ہے کہ روس ا مریکہ کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی مدد کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہم روس سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ امریکی انتخابات سے دور رہے۔ ہم نے انتخابات کے لئے سکیورٹی کے پختہ انتظامات کئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ’نیو یارک ٹائمز‘ نے ہفتہ کو ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں اس نے ایک سینئر امریکی اہلکار کے حوالہ سے کہا تھا کہ روس اس بار بھی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی مدد کر رہا ہے ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38