عزیز آباد دن دیہاڑے لوٹ مار،2کارسوارخواتین لٹ گئیں
کراچی (خبرنگار)مذکورہ ملزم شان عرف شانی نے گزشتہ برس 5 اگست 2019 کو یاسین آباد کے نزدیک ایک کار پر سوار دو خواتین سے اسلحہ کے زور پر نقدی سونا موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا تھا،ملزم کی تلاش میں کئی چھاپے مارے گئے اور بالآخر اب عزیز آباد پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی جس سے واردات میں چھینے گئے شناختی کارڈ سمیت مسروقہ سامان اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا گیا،متاثرہ خاتون اور ان کے والد نے ایس ایس پی سینٹرل کو فون کرکے ذاتی طور پر عزیز آباد تھانے کی پولیس کی کاروائی کی تعریف کی،ایس ایس پی سینٹرل نے متاثرہ فریق سے ملزم کی شناخت پریڈ سمیت مقدمے کی پیروی تک ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی،ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپا مار کارروائیاں جاری ہیں۔