چین کے شہر ووہان میں کروناوائرس سے متاثرہ نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
چین کی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق کروناوائرس سے ہلاک افراد کی تعداد دوہزار تین سو پینتالیس ہوگئی ہے۔تقریبا دوسرے تیس ملکوں میں بھی کروناوائرس کے سینکڑوں کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ایران میں مہلک وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد بڑھ کر چھ ہوگئی ہے۔جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ ملک میں ایک روز میں کروناوائرس سے متاثرہ نئے مریضوں کی تعداد دوگنا ہوگئی ہے۔ادھر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر Tedros Adhanom Ghebreyesus نے کروناوائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں اضافے پر تشویش ظاہر کی ہے۔