سعودی عرب،الخبیر میں ٹڈی دل کاحملہ، فصلیں تباہ
ریاض (صباح نیوز)سعودی عرب کے شہر الخبیر میں ٹڈی دل نے حملہ کر دیا،کئی ایکڑ فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہزاروں کیڑے درختوں سے چمٹے ہوئے اور شہر کے آسمان کو تاریک کرتے دکھائی دے رہے ہیں،کئی ایکڑ فصلوں کو نقصان پہنچا۔سعودی وزارت ماحولیات نے کہا کہ ٹڈیوں سے بچا ئو کے لیے اسپرے کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔