خالد جاوید اٹارنی جنرل تعینات، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) بیرسٹر خالد جاوید خان پاکستان کے 35 ویںاٹارنی جنرل تعینات کر دئیے گئے۔ صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نئے اٹارنی جنرل کیتعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ انور منصور خان کے استعفے کے بعد نئے اٹارنی جنرل کا تقرر کر دیا گیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے بیرسٹر خالد جاوید خان کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔ خالد جاوید نے لندن یونیورسٹی سے لاء کی ڈگری جبکہ بیچر آف سول لاء آکسفورڈ یونیورسٹی کیا۔ ہارورڈ یونیورسٹی سے ایل ایل ایم جبکہ لنکنز ان سے بارایٹ لاء کیا۔ خالد جاوید نے 1991 ء میں ہائیکورٹ جبکہ 2004ء میں سپریم کورٹ میں وکالت شروع کی۔ خالد جاوید بے نظیر بھٹو کے دوسرے دور حکومت میں اٹارنی جنرل کے قانونی مشیر بھی رہے۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید پیپلز پارٹی کے رہنما پروفیسر این ڈی خان کے بیٹے ہیں۔