سندھ میں تعلیمی نظام بہتر بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں: مراد علی شاہ
سکھر(بیورو رپورٹ)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں، درسگاہوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے اور اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بھرتیاں کی گئی ہیںآئی بی اے یونیورسٹی کے لیے پچاس ملین مختص کیے ہیں، یونیورسٹی میں یو ایس اے کے تعاون سے فیب لیب بنائی جارہی ہے یہ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر آئی بی اے میں منعقد کانووکیشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا کانووکیشن میں آئی بی اے کے وائس چانسلر نثار احمد صدیقی ، رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ ، رکن صوبائی اسمبلی سید فرخ شاہ ، ڈپٹی کمشنر سکھر ، سمیت طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی طلباء وطالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ آج ہماری نہیں آپ کی کامیابی کا دن ہے آج آپ کے والدین آپ پر فخر محسوس کررہے ہونگے اور آج آپ کو ڈگریاں لیتے دیکھ کر مجھے اپنا تعلیمی کیریئر یاد آگیا ہے مجھے امید ہے کہ ڈگریاں لینے کے بعد آپ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی محسوس کریں گے وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی بی اے سکھر کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی آئی بی اے سکھر کا دورہ کرتا ہوں فخر محسوس کرتا ہوں کیونکہ میرے والد کے دور میں دو کمروں سے سفر شروع کرنے والے اس ادارے کو آج یونیورسٹی کی حالت میں دیکھ کر خوشی محسوس کرتا ہوں اس ادارے پر سندھ حکومت کو اعتماد ہے اور یہ حکومت کا اعتماد ہی ہے کہ بھرتیوں کے لیے بطور ٹیسٹنگ ایجنسی کے طور پر آئی بی اے کی خدمات لی جاتی ہیں اور ہمیں یہ خوشی ہے کہ اس ادارے نے خود کو منوایا ہے ان کا کہنا تھا کہ اس ادارے کی ترقی میں جہاں وائس چانسلر نثار صدیقی کی کو ششیں شامل ہیں وہیں خورشید شاہ کا بھی اہم کردار ہے ان کی کمی آج محسوس کررہا ہوں امید ہے وہ آئندہ ہمارے ساتھ ہونگے۔