ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ انسانی حقوق محمد خلیل ڈپٹی سیکریٹری وزارت خزانہ تعینات
اسلام آباد(خبر نگار) وفاقی حکومت نے سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ انسانی حقوق محمد خلیل کو ڈپٹی سیکریٹری وزارت خزانہ تعینات کردیاہے۔ڈائریکٹر نیشنل پولیس بیورو خرم شکور او ایس ڈی بنا دیاگیاہے اور مکمل تنخواہ کے ساتھ 120 روزہ چھٹی بھی منظور کرلی گئی ہے۔تقرری کے منتظر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کے عبدالقادر کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد،ڈاکٹر محسن نوید عباس کو 2 سالہ معاہدہ پر ایم پی ون سکیل میں ایڈمنسٹریٹر انسانی اعضاء پیوند کاری اتھارٹی تعینات کردیاگیاہے، انفارمیشن گروپ گریڈ 19 کی او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مِس سجیلہ نوید کی خدمات حکومتِ پنجاب کے سپردکردی گئی ہین ۔ اس سلسلے میں تمام نوٹیفیکیشنز جاری کردئیے گئے ہیں ۔