بین الصوبائی رابطے کی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے عالمی برادری پرزوردیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں موجودہ بدترین صورتحال کا نوٹس لے ۔وہ اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کررہی تھیں جس کا اہتمام جمہوریہ آذربائیجان کے سفارتخانے اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کیا تھا ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ بھارت نہ صرف کشمیری عوام کو حق خودارادیت کاحق دینے سے انکارکررہا ہے بلکہ کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دہشت گردی سے جوڑ کر اپنے مظالم چھپانے کی کوشش کررہا ہے۔پلوامہ کے واقعے کے بعد وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے حوالہ دیتے ہوئے فہمیدہ مرزا نے کہاکہ جنگ یا طاقت کے استعمال سے کوئی مسئلہ حل نہیں کیاجاسکتا۔وفاقی وزیر نے پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان انتہائی گہری دوستی ہے ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024