کراچی میں مضر صحت کھانے سے جاں بحق ہونے والے 5 بچوں کی نماز جنازہ بلوچستان کے علاقے خانوزئی میں ادا کر دی گئی، پشین کے قریب خانوزئی میں فضا سوگوار ، ہر آنکھ شکبار، زیر علاج بچوں کی پھوپھو بھی جاں بحق ہوگئی جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی، مبینہ زہر خورانی سے بچوں کی ہلاکت کی تحقیقات میں نیا موڑ آگیا۔ گیسٹ ہا ﺅ س میں متاثرہ فیملی کے کمرے میں کیڑے مار ادویات ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں مضر صحت کھانے سے جاں بحق ہونے والے 5 بچوں کی نماز جنازہ بلوچستان کے علاقے خانوزئی میں ادا کر دی گئی، پشین کے قریب خانوزئی میں فضا سوگوار ، ہر آنکھ شکبار، زیر علاج بچوں کی پھوپھو بھی جاں بحق ہوگئی جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی، دوسری طرف بچوں کی اموات کے معاملے نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے۔ پولیس کو قصر ناز گیسٹ ہا ﺅ س میں متاثرہ خاندان کے کمرے سے کھٹمل مار دوا ایلمونیم فاسفائیڈ کے ذرات بھی ملے ہیں۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دوا کے ذرات 8 سے زائد ٹیبلیٹس کے ہیں، مبینہ طور پر بچوں کی ہلاکت کھٹمل مار دوا ایلمونیم فاسفائیڈ سے ہوسکتی ہے، کھٹمل مار دوا کے نمونے جامعہ کراچی کی لیبارٹری میں بھجوا دیئے گئے۔کراچی پولیس چیف نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی۔ ذرائع کے مطابق سیمپلز کے رزلٹ آنے کے بعد بچوں کی موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔ پولیس اورتفتیشی حکام نے اس معاملے کو سامنے رکھتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024