وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وہ شو بازی نہیں کریں گے بلکہ عملی خدمت کرکے دکھائیں گے، صحت انصاف کارڈ کے ذریعے غریب افراد کو علاج معالجے کے بہترین سہولتیں میسر ہونگی ،جنوبی پنجاب کو ہر دور میں نظر انداز کیا گیا تھا مگر اب تمام صوبے میں یکساں ترقی ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ غازی خان میں صحت انصاف کارڈ پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انہوں نے مستحق افراد میں صحت انصاف کارڈ تقسیم بھی کیے۔غازی خان میڈیکل کالج میں صحت انصاف کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے کے پیچھے رہ جانے والوں علاقوں کو ترقی یافتہ بنانا پہلی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ اداروں کو مضبوط بنانے کے عمل سے گزر رہے ہیں،صحت انصاف کارڈ کے ذریعے کم آمدن والے غریب افراد کو علاج معالجے کے بہترین سہولتیں میسر ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں 72 لاکھ خاندانوں کو بتدریج ہیلتھ کارڈ جاری کئے جائیں گے، ضلع ڈیرہ غازی خان میں 2 لاکھ خاندانوں میں صحت انصاف کارڈ جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے قبائلی علاقہ جات کی پختہ سڑکیں، انتظامی اور شہری علاقوں میں واٹرسپلائی بحالی پروجیکٹس، نئے پارکس اور سیوریج کے منصوبوں کا افتتاح بھی کیا جن پر 7 سو ملین لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ شوبازی نہیں کرینگے بلکہ عملی خدمت کر کے دکھائیں گے ، جنوبی پنجاب کو ہر دور میں نظر انداز کیا گیا تھا مگر اب تمام صوبے میں یکساں ترقی ہوگی۔mk/nsr
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024