وزیراطلاعات ونشریات فوادچوہدری نے انسداد دہشت گردی کے قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد سے متعلق حکومت کے عزم کااعادہ کیاہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی نے اس سلسلے میں فیصلہ کیا ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے لائحہ عمل پرعملدرآمد کیاجارہاہے۔وزیراطلاعات نے کہاکہ بھارت بہاولپورمیں واقع ایک مدرسے کے بارے میں بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے اسے جیش محمد کاہیڈ کوارٹرقراردے رہاہے جس میں قطعاً کوئی حقیقت نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے اس مدرسے کا انتظامی کنٹرول سنبھال لیا ہے اور صحافیوں کے ایک وفد کووہاں کادورہ بھی کرایاجائے گا تاکہ وہ خو د حقائق کاتجزیہ کرسکیں۔فوادچوہدری نے کہاکہ متعلقہ مدرسے میں سات سوسے زائدطلباء زیرتعلیم ہیں اور اس مدرسے کا مقبوضہ کشمیرمیں جاری سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024