ٹرانسپلا نٹ سرجری میں اموات کی بڑی وجہ انفکشن ہے ، ڈاکٹر ادیب رضوی
کراچی،ہیلتھ رپورٹر)سندھ انسٹیٹیو ٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن میں انفیکشن کی بیماریوں کے حوالے سے دو روزہ کانفرنس شروع ہو گئیِ ِ ڈاکٹر ادیب رضو ی نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ ٹرانسپلا نٹ سرجری می اموات کی بنیادی وجہ انفکشن بنتی ہے ۔کانفرنس کا اہتمام میڈیکل مائکرو بایو لوجی اینڈ انفیکشن ڈیزیزز سوسائٹی آف پاکستان۔ (MMDISP) اورایس آئی یو ٹی کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔ ایم ایم ڈی آئی ایس پی کی یہ سولویں سالانہ کانفرنس ہے ، جس میں اندرون و بیرون ملک سے انفیکشن اور اس متعلقہ بیماریوں کے طبی ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں مختلف ورکشاپس منعقد کئے گئے جس میں طبی ماہرین نے انفیکشن سے پھیلنے والی بیماریوں، ہسپتالوں میں انفیکشن منیجمنٹ کے اہم اقدامات، مریض کے لئے صاف ماحول، اینٹی بایوٹک ادویات کا غلط و بے جا استعمال اور اینٹی بایوٹک کے حوالے سے فارمیسی کا اہم کردار جیسے موضوعات پر روشنی ڈالی۔ان ورکشاپس میں ٹائی فائیڈ اور کانگو وائرس پر بھی اظہار خیال کیا گیا۔ورکشاپ میں ڈاکٹروں کی بڑی تعداد کے علاوہ طبی عملے کی ایک بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔ کانفرنس میں طبی ماہرین دیگر موضوعات کے علاوہ ٹائی فائیڈ اور کانگو وائرس پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے اور صحت کے متعلقہ عملہ کو بایو سیفٹی اور حفاظتی آلات کے استعمال کے بارے میں آگہی فراہم کریں گے۔یاد رہے کہ ایم ایم ڈی آئی ایس پی کیبنیاد 1993میں رکھی گئی تھی جو اپنے پچیس سال پورے کر چکی ہے۔کانفرنس میں افتتاحی تقریب میں شریک ماہرین میں کانفرنس پیٹرن ان چیف اور ڈائریکٹر ایس آئی یوٹی پروفیسر ادیب الحسن رضوی ،کانفرنس چیئرپرسن ڈاکٹر شہلا باقی، صدر ایم ایم ڈی آئی ایس پی پروفیسرعامر اکرام، ایم ایم ڈی آئی ایس پی کی بانی ڈاکٹر نسیم صلاح الدین شامل ہیں۔