جامعہ کراچی اسٹوڈنٹس ایگزیکٹو کو نسل کے امتحانات‘شہریار خان صدر منتخب
کراچی (نیوز رپورٹر )جامعہ کراچی شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں اسٹوڈنٹ ایڈوائزرڈاکٹر مصطفی حیدر کی زیرنگرانی اسٹوڈنٹ ایگزیکٹو کونسل کے انتخابات میں شہریار خان تین سو چھبیس ووٹ لے کر صدر ، فیضان مصطفی تنولی تین سو تیرہ ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری (مارننگ)، سید حنین واجد دوسو ستائیس ووٹ لے کر سیکرٹری (ایوننگ) ، محمد صہیب دوسونواسی ووٹ لے کر خزانچی ، جبکہ ماہم سلیم دوسوچھترووٹ لے کر جوائنٹ سیکرٹری (مارننگ)اورایس ایم رضا دوسو ساٹھ ووٹ لے کر جوائنٹ سیکرٹری (ایوننگ) منتخب ہوئے۔