انٹر پری میڈیکل اور جنرل گروپس ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان
کراچی (نیوز رپورٹر )اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سائنس پری میڈیکل اور سائنس جنرل گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2018ء کے نتائج کا اعلان کردیا ۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انعام احمد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں 6338 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 6121 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 1951کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 31.87 فیصد رہا۔ سائنس جنرل کے امتحانات میں 1978امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 1930امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 523امیدوار کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 27.10فیصد رہا۔چیئرمین بورڈ نے مزید بتایا کہ سائنس پری میڈیکل کے امتحانات میں 2امیدوار اے ون گریڈ، 6اے گریڈ، 48 بی گریڈ، 712 سی گریڈ، 1111 ڈی گریڈ، 69ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔