بھارت نے جارحیت کی تو اسکا نام ونشان مٹ جائے گا:رانا تنویرحسین
فیروز والہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما رانا تنویر حسین نے کہا کہ بھارت پاکستان پر حملے کا سوچے بھی نہ ٗ ورنہ بھارت کا نام و نشان مٹ جا ئے گا ، بھارت دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹانا چاہتا ہے ، ملکی دفاع کے لیے پوری قوم متحد ہے کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا ئے گامسلم لیگ (ن )نے اپنے دور اقتدار میں بھار ت کے ساتھ امن مذاکرات کی راہ ہموار کی مگر بھا رت نے ان امن مذاکرات کو سبو تاژ کیاپاکستانی قوم دفاع وطن سے غافل نہیں ہے ، بھارتی جارحیت پر افواج پاکستان وطن عزیز کے چپے چپے کا دفاع کر یں گی ، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ، پاکستان پر اٹھنے والی میلی آنکھ نکال دی جا ئے گی ،انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے لیے ترنوالہ ثابت نہیں ہو گا،پاکستان پر جنگ مسلط کر نے کی بھارتی خواہش اس کی تباہی کا پیغام بن جائے گی ، بھارت کشمیریوں کی آواز کو طاقت کے ذریعے نہیں دبا سکتا ، کشمیر کی آزادی اب نوشتہ دیوا ر بن چکی ہے ، بھارت کو جتنی جلدی با ت سمجھ آجا ئے تو اس کے لیے بہتر ہے بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ، پاکستان پر حملہ کر نا کو ئی آسان بات نہ ہے ،بھارت کو 65کی جنگ یاد رکھنی چاہئے ، رانا تنویر حسین نے کہا جب بھی پاکستان نے دونوں ملکوں کے درمیان امن کی بات کی تو بھارت نے ہر بار راہ فرار اختیار کی۔