بھارت کا علاج جہاد کے سوائے اورکچھ نہیں:اشرف آصف جلالی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ اورتحریک صراط مستقیم کی طرف سے بھارتی جارحیت اور جنگی جنونیت کے خلاف ’’پاکستان زندہ باد و انڈیا مردہ بادڈے ‘‘ منایا گیا ۔جس میں افواج پاکستان پر بھرپور اعتماد اور مکمل امداد کا اظہار کیا گیا ۔اور پاکستان کی سا لمیت اور استحکام کیلئے دعائیں کی گئیں۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کشمیری مسلمانوں کی موجودہ بے بسی کا جائزہ لیتے ہوئے قرآن و سنت کی روشنی میں جہادواضح طور پر فرض نظر آرہا ہے ۔بھارت جنگ کا شوق پورا کر لے ا ن شا ء اللہ بھارت کے اندر سے ایک اور پاکستان نمودا رہوگا ۔بھارت کا علاج سوائے جہاد کے کچھ اور نہیں ۔مودی کا جنگی جنون خطے کے دو اَرب باشندوں کو مسائل سے دوچار کرنا چاہتا ہے۔بھارتی میڈیا جلتی پر تیل ڈال رہا ہے۔ پلوامہ حملہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا ایک فطری رد عمل ہے۔اگر بھارت کو اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا درد ہے تو روزانہ جنازے اٹھانے والے کشمیریوں کے درد کا بھی احسا س کیا جائے۔ نماز جمعہ کے بعد ’’انڈیا مردہ باد‘‘ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشر ف آصف جلالی نے کہا بھارتی جارحیت کے پیچھے امریکہ ا وراسرائیل کا ہاتھ ہے۔بھارت پلوامہ حملے کو آڑ بنا کر پاکستان کو اپنے دباؤ میں لانا چاہتا ہے۔بھارت اس واویلے سے ہزاروں پاکستانیوں کے قاتل کلبھوشن کی رہائی کا راستہ ہموار کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو مظلوم کشمیریوں کی اخلاقی امداد سے بھی دست بردار کروانا چاہتا ہے۔