بلدیہ عظمی کا تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری
لاہور (نیوزرپورٹر) میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت‘‘ میونسپل آفیسر(ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی بلدیہ عظمیٰ کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن راوی زون سکواڈنے ونڈالہ روڈ، شاہدرہ، سبزی منڈی سے 01ٹرک، سمن آبادزون سکواڈ نے کریم مارکیٹ، گلشن راوی سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک، داتا گنج بخش زون سکواڈ نے انارکلی، مزنگ سے 1ٹرک، اقبال زون سکواڈ نے ٹھوکر نیاز بیگ سے 1ٹرک، شالامار زون سکواڈ نے دھوبی گھاٹ سے 1ٹرک، واہگہ زون سکواڈ نے نواں والا سے1ٹرک، نشتر زون سکواڈ نے نشتر کالونی سے 2ٹرک، عزیز بھٹی زون سکواڈ نے 1ٹرک، انٹی انکروچمنٹ سکواڈ نے مجموعی طورپر 9ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔