قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا اجراء دین کی بڑی خدمت ہے:حسن محی الدین
لاہور (خصوصی نامہ نگار)منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کی تنظیمات اور عوامی حلقوں کی طرف سے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے تالیف کردہ قرآنی انسا ئیکلو پیڈیا کی زبردست پذیرائی ہوئی ہے۔8جلدوں پر مشتمل قرآنی انسائیکلو پیڈیا کے سینکڑوں آرڈر مرکزی سیکرٹریٹ لاہورکو موصول ہو رہے ہیں۔منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری آج کل یورپ کے تنظیمی دورے پر ہیں اور وہ یورپی ممالک کی تنظیمات کی طرف سے قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی تقاریب رونمائی میں شرکت کر رہے ہیں۔گزشتہ روز ڈنمارک میں اس ضمن میں عظیم الشان تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی ڈاکٹر حسن محی الدین تھے۔ڈاکٹر حسن محی الدین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا محض عام سادہ لوح مسلمانوں کے لیے ہی ایمانیات کے باب میںہی نسخہ اکسیر نہیں ہے بلکہ تحقیق اور اسلامیات کی ریسرچ سے وابستہ محققین، ایم فل، پی ایچ ڈیز کے طلباء و طالبات،سکالرز،پروفیسرز،ججز، وکلاء جیورسٹس، تاجروں، سول سروسز مین، فورسز کے اعلیٰ عہدیداروں، اساتذہ، آئمہ مساجد، علمائے کرام،مشائخ حضرات کے لیے بھی ایک بہت بڑی علمی، تحقیقی خدمت ہے جس سے محققین لائبریریاں اور سینکڑوں کتب کھنگالے بغیر ایک ہی میز پر ایک ہی چھت کے نیچے ایک ہی نشست میں مطلوبہ مواد حاصل کر سکتے ہیںہر دور میں اللہ رب العزت اپنے خاص بندوں کو اپنے کلام کی تفہیم کی نعمت سے نوازتا ہے جو اپنے زمانے میں اپنے لوگوں کیلئے قرآن فہمی کو آسان بناتے ہیں۔