تعلیمی بورڈ لاہور نے سیکنڈری سکول امتحانات سالانہ 2019ء کے تمام انتظامات مکمل کر لیے
لاہور(پ ر) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور نے یکم مارچ سے شروع ہونے والے سیکنڈری سکول امتحانات( نہم ،دہم ) سالانہ 2019ء کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں اس حوالے سے چیئرمین پروفیسر چودھری محمد اسماعیل نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ میٹرک امتحانات میں مجموعی طور پر پانچ لاکھ سے زائد طالب علم حصّہ لیں گے ۔ان طالب علموں کے لئے لاہور،قصور شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے اضلاع میں 821امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں اور امتحانات کے شفاف انعقاد کے لئے پانچ ہزار سے زائد امتحانی عملے کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔