دینی مدارس کے طلبہ فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے:مولانا امجد خان
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ انڈیا یہ ضرور سوچے کہ اگر وہ ایٹمی قوت ہے تو پاکستان بہی ایک ایٹمی قوت ہے پاکستان جنگ نہی چاہتا اگر انڈیا نے جنگ مسلط کی تو پوری قوم پوری قوت کے ساتہ جواب دے گی جمیعت اور دینی مدارس کے لاکھوں کارکن کفن پہن کر میدان میں دشمن کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ کشمیر میں اپنے مظالم پر پردہ ڈالنے کے لئے الزامات کی سیاست کررہا ہے اورعالمی دنیا کو اپنے مظالم کے باوجود مظلوم بننیکی ناکام کوشش کررہا ہیجمعہ کے اجتماع سے خطاب اور وفود سے گفتگو کر تے ہوئے مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ اگر مودی نے جنگ کی حماقت کی تو یہ خطے کے لئے خطرناک ثابت ہوگی انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنا دفاع اچہے طریقے سے کرنا جانتا ہے پاکستان گیڈر بھبھکیوں سے مرعوب ہونے والا نہیں ۔مولانا امجد خان نے کہا ہے کہ قوم بھارت کی گیدڑبھبھکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہے۔