دکان اور گھر میں گیس سلنڈر سے آتشزدگی‘6 افراد جھلس گئے
وہاڑی سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق دکان اور گھر میں گیس سلنڈرز سے آتشزدگی چار بچوں سمیت 6 افراد جھلس گئے وہاڑی کے نواحی علاقے دانیوال میں دوکان میں گیس ریفلنگ کرتے ہوئے گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی دکاندار اور گاہک سمیت چار بچے جھلس گئے ریسکیو اورف ائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا آگ لگنے سے دوکان مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئی ۔