بہاولپور میں دو دہشتگرد گرفتار دھماکہ خیز مواد اور 5 ہینڈ گرنیڈ برآمد
بہاولپور(نمائندہ نوائے وقت‘ نامہ نگار) سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ دو دہشت گرد گرفتار‘ قبضہ سے دھماکہ خیز مواد‘ اسلحہ‘ ٹائم ڈیوائسز اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لئے۔ دہشت گرد حساس مقامات سمیت مین سوئی گیس پائپ لائن کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس اطلاعات پر تھانہ صدر بہاولپور کی حدود میں کارروائی کر کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے جن کے قبضہ سے دو کلودھماکہ خیز مواد‘ اسلحہ‘ دو ٹائم ڈیوائسز اور پانچ ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لئے ہیں۔