ویسے تو قوم کا حافظہ حد درجہ کمزور ٹھہرا، پھر بھی شاید قارئین میں سے کسی کو یاد ہو کہ نہ ہو بارہ ہنٹنگ کے حوالے سے گزشتہ برس پی ٹی آئی نے زبردست قسم کا احتجاج کیا تھا کہ پاکستانی سرکار خلیجی شہزادوں کی خوشامد میں خواہ مخواہ نادر و نایاب پرندوں کی نسل کشی کا اہتمام کر رہی ہے۔ جو عالمی قوانین کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔ گزشتہ برس شکار کے لئے مختص علاقوں میں کے پی کے بھی شامل تھا۔ مگر صوبائی حکومت کے سخت مؤقف کی وجہ سے صوبہ میں شکار نہیں کیا جا سکا تھا۔ اب تودو بڑے صوبوں کے علاوہ وفاق میں بھی پی ٹی آئی حکومت موجود ہے۔ فارن آفس نے تلور کے شکار کے تیرہ پرمٹ ابھی چند روز پہلے ہی جاری کئے ہیں۔ اس بار ہنگامہ کیوں نہیں اٹھا، اور یہ سب برضا و رغبت کیوں ہو رہا ہے؟ ظاہر ہے پی ٹی آئی کو بھی سرکار میں آنے کے بعد سرکار کی مجبوریوں کا علم ہو گیا ہو گا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024