کراچی کنگزنے پی ایس ایل میں اپنی فتح کا کھاتہ کھول دیا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو انیس رنز سے شکست دے دی
کراچی کنگز نے پی ایس ایل میں شاندار فتح کے ساتھ کھاتہ کھول لیا، ایک سو پچاس رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈیٹرز شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی، وکٹوں کی ایسی جھڑی لگی کہ کوئی بھی کھلاڑی خاص کارکردگی نہ دکھاسکا,کراچی کنگز کی جانب سے کپتان عماد وسیم نے شاندار باﺅلنگ کی اور دووکٹس لے کر حریف ٹیم پر دباﺅ بڑھادیا، نوجوان محمد عرفان اور تائمل ملز نے بھی دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاہد آفریدی اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کرکے حریف ٹیم کو ایک سو تیس رنز تک محدودکردیا .کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کولن انگرم اکتالیس رنز بنا کر ٹاپ سکورر قرار پائے، اس کے علاوہ اوپنر خرم منظور نے پینتیش اور روی بوپارہ نے چوبیس رنز سکور کرکے ٹیم کا مجموعہ ایک سو انچاس رنز تک پہنچایا,کوئٹہ گلیڈیٹرز کی جانب سے شین واٹسن نے تین ، انور علی اور آرچر نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی