پہلے نااہل کیا گیا، پھر پارٹی صدارت سے نکال دیا گیا, اب تیسرا فیصلہ یہ آ سکتا ہے کہ مجھے الیکشن ہی نہ لڑنے دیا جائے :سابق وزیراعظم نوازشریف
احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے بعد مریم نواز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ سب سے بڑی سیاسی پارٹی کو سینیٹ کے الیکشن سے نکال دیا گیا, یہ فیصلہ پاکستان کی تاریخ میں کن حروف میں لکھا جائے گا , کیا یہ فیصلے سہنری حروف میں لکھے جائیں گے؟ ان کا کہنا تھا کہ ایک فیصلے کے بعد دوسرا فیصلہ یہ آیا کہ مجھے پارٹی صدارت سے بھی نکال دیا گیا اب تیسرا فیصلہ یہ آ سکتا ہے کہ مجھے الیکشن ہی نہ لڑنے دیا جائے , یہ سب کچھ میری سمجھ سے بالاتر ہے۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ انہیں سسیلین مافیا اور چور کہا گیا, میرا خیال نہیں کہ کوئی بھی فیصلہ سہنری حروف میں لکھا جائے گا۔