شاہدرہ : چند روز قبل اغواء ہونے والے شخص کی بوری بند نعش ملی
لاہور(نامہ نگار)شاہدرہ کے علاقہ سے چندروز قبل اغواء ہونے والے شخص کی بوری بند نعش ملی ہے ۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقہ سگیاںروڈ پربوری بند نعش دیکھ کر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع کر دی۔ جس پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے لی تو اس کی شناخت غلام محمد عرف کاکا جٹ کے نام سے ہوئی جو کہ چند روز قبل اغواء ہوگیاتھا ۔پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کرا دی ہے ۔