سیشن کورٹ میں داخلے کیلئے وکلاء اور عملے کے لئے علیحدہ علیحدہ گیٹ مقرر
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن کورٹ میں وکلاء اور عدالتی عملے کے لیے علحدہ علحدہ گیٹ مقرر کردیئے گئے۔ملزمان کی گاڑیوں کو خصوصی راستے سے اندر داخل کیا جانے لگا۔تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں فائرنگ کے واقعات کے بعد سکیورٹی کو مزید ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔سیشن کورٹ کے باہر پارکنگ سٹینڈ کو بھی خدشات کے پیش نظر ختم کردیا گیا ہے۔سیشن کورٹ کے احاطہ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گی۔سیشن کورٹ میں عدالتی عملے اور وکلاء کی انٹری ایک گیٹ سے بنا دی گئی۔جبکہ سائلین کے لیے الگ گیٹ مقرر کردیا گیا۔