نواب ٹائون سے 50 ، فیکٹری ایریا سے 35 سالہ شخص کی نعش برآمد
لاہور (نامہ نگار)نواب ٹائون کے علاقہ سے 50سالہ نامعلو م شخص کی نعش ملی ہے ۔تفصیلات کے مطابق نواب ٹائون کے علاقہ میں 50 سالہ نامعلوم شخص نعش دیکھ کرراہگیروں نے پولیس کو اطلاع کی۔ جس پرپولیس نے نعش قبضے میں لے لی اور شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کرا دی ہے ۔فیکٹری ایریا کے علاقہ سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے۔ امرسدھو محمد علی چوک میں 35 سالہ نامعلوم شخص کی نعش دیکھ کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع کی جس نے نعش مردہ خانے جمع کرادی ہے۔