ہیلتھ کیئر کمشن کی کارروائی،19 عطائیوں کے اڈے سیل
لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نے شہر کے مختلف علاقوں میں جاری کارروائی کے دوران19اتائیوں کے اڈے سیل کر کے ان کے خلاف مزید کارروائی کا آغازکر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے گزشتہ روز جن 19اڈوں کوبند کیاگیا ان میں13 ایلوپیتھی اتائی اورتین تین جعلی حکیم و ہڈی جوڑ شامل ہیں۔ جن ایلوپیتھی اڈوں کو بندکیا گیا ان میںتحسین کلینک، عمر کلینک، میاں برادرز، راناکلینک، شافی کلینک،رافع میڈیکل سنٹر، طاہر میڈیکل سٹور اینڈ کلینک، ارشد علی کلینک،محمد یوسف میڈیکل سنٹر،حافظ کلینک، میتلا ہومیوکلینک ،عاطف کلینک اورصبور کلینک شامل ہیں۔