کامیابیوں کا اعتراف کیا جائے، پاکستان، امریکہ کو امن کیلئے ملکر کام کرنا ہو گا: اعزاز چوہدری
نیو یارک(آئی این پی ) امریکہ میں پاکستا ن کے سفیراعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی اورمعاشی میدان میں کامیابیوں کا اعتراف کیا جانا چاہیے، بھاگتے ہوئے دہشت گردوں کو آپریشن ردالفساد کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اعزازچوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کی سکیورٹی اورمعاشی میدان میں کامیابیوں کا اعتراف کیا جانا چاہیے۔ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمہ میں کامیابی حاصل کی۔ بھاگتے ہوئے دہشت گردوں کو آپریشن ردالفساد کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے۔ دونوں ممالک نے القاعدہ کومل کرشکست دی۔اعزازچوہدری نے کہاپاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردارادا کررہی ہے۔ سفارتخانہ اورچاروں قونصلیٹ اوورسیزپاکستانی کی مدد کیلئے پرعزم ہیں جب کہ پاکستان اورامریکہ کوامن و استحکام کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی عوام امریکہ سے باہمی احترام او ربرابری کی بنیاد پر تعلقات کی توقع رکھتے ہیں۔