عمران نے پی ٹی وی حملہ سمیت 4 مقدمات میں حاضری سے ا ستثنیٰ کی درخواست دائر کر دی
اسلام آباد (صباح نیوز) عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی وی حملہ سمیت 4 مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔ چیئرمین تحریک انصاف ان کیسز میں پولیس کو بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں اور عدالت نے چاروں مقدمات میں انہیں ضمانت دے رکھی ہے۔ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست میں نمائندے کے ذریعے ٹرائل کرنے کی استدعا کی گئی ہے اور مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیسز بدنیتی پر مبنی ہیں‘ حکومت کا کیس بنانے کا مقصد سیاسی پریشر اور تضخیک کرنا تھا۔