پی ایس ایل : آج 2میچ کھیلے جائیں گے
لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان سپر لیگ کے سلسلہ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔ دوسرا میچ ملتان سلطانز اور لاہور قلندر ز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہو گا۔