ننکانہ صاحب : پوسٹ گریجوایٹ کالج میں کھیلوں کے مقابلے
ننکانہ صاحب (نامہ نگار خصوصی ) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام پوسٹ گریجوایٹ ڈگری کالج میں جاری ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اور ایتھلیٹس کے مقابلہ جات کے آخری روز ٹیپ بال کرکٹ کا چھ ٹیموں کے درمیان مقابلہ کے بعد رنر اپ پنجاب کالج کے کیپٹن حافظ ندیم اور مقامی کالج کے محمد سمیع جبکہ دو سو میٹر کی دوڑ میں اول گورنمنٹ کامرس کالج ننکانہ کے شاہد گجر ، سو میٹر کی دوڑ میں اول فیصل وٹو اور دوم محمد قاسم کو شیلڈز ، کپ اور انعامی رقم دی گئی جبکہ پاک گیریژن سکول کے کوچ ملک نوید اور بہترین ایمپائری کرنے پر خرم اور عدنان کو بھی اعزازی شیلڈز سے نوازگیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ ملک عبدالوحید نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ میں نے وزیراعلیٰ کے حکم پر اپنی دوماہ کی تعیناتی میں ضلع بھر میں کبڈی سے لے کر تمام کھیلوں کے ٹورنامنٹ منعقد کروائے ہیں کیونکہ مجھے خود بھی کھیلوں کا جنون کی حد تک شوق ہے۔ جشن بہاراں پر فٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد کا بھی اعلان کیا دریں اثناء DOسپورٹس عامر شہزاد بٹ اور تحصیل سپورٹس آفیسر مقبول احمد کواعلیٰ کارکردگی پر سراہا۔