پی پی ایل بلوچستان کپ کوالیفائنگ رائونڈ خاران نے سکندر آباد کو شکست دی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) بلوچستان کے تمام 6 ڈویژن میں جاری پی پی ایل بلوچستان فٹ بال کپ کے کوالیفائنگ رائونڈز جاری ہیں۔ کوئٹہ ڈویژن کے ایک میچ میں ڈی ایف اے کوئٹہ نے کوئٹہ سٹی کو صفر ایک گول سے شکست دی۔ ژوب ڈویژن کے میچ میں قلعہ سیف اللہ نے موسیٰ خیل کو 3-1 گول سے‘ مکران ڈویژن کے گروپ میں گوادر نے تربت کو 3-1 گول سے‘ سبی ڈویژن میں سبی وائٹ نے زیارت کو صفر ایک گول سے‘ نصیر آباد میں ڈی ایف اے کچھی (بولان) نے جھل مگسی کو 2-1 گول سے اور قلات ڈویژن میں ڈی ایف اے خاران نے ڈی ایف اے سکندر آباد (سوراب) کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0 گول سے شکست دی۔