سپر سکس ٹی ٹوئنٹی کر کٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کراچی گلاس نے جیت لیا
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) سپر سکس ٹی ٹوئینٹی کر کٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں کراچی گلاس نے صابر الیون کو 61رنز سے شکست دی۔ٹورنامنٹ کا افتتاح مہمانِ خصوصی اورنگزیب خان نے کیا۔اس موقع پر عمار حسین ٹورنامنٹ سیکریٹری،عرفان ایدھی،عتیق صدیقی میڈیا کوآرڈی نیٹر اور عابد علی بھی موجود تھے۔ کراچی گلاس نے تما وکٹوں کے نقصان پر 144رنز بنائے۔حماد احمد33نعمان صدیقی32اور سلمان نقی نے 15رنز اسکورکئے۔ محمد ریاض نیپانچ ، محمد شاہد اور طیب محمود نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ صابر الیو ن تمام وکٹوں کے نقصان پر83رنز بناسکی۔محمد ریاض نے 25،محمد آصف 19اور محمد فرحان نے16رنز اسکورکئے۔ فیصل سلیم نے چار وکٹیں صرف آٹھ رنز کے عوض حاصل کی، محمد شْعیب نے دو کھلاڑ یوں کو آؤٹ کیا ۔