فیڈرل ٹرافی کرکٹ‘ مغید احمد کی سنچری نے پاک فلیگ کو فتح سے ہمکنار کردیا
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) فیڈرل اسپورٹس ، کے سی سی اے زونIIکے زیراہتمام جاری فیڈرل ٹرافی لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں دو میچوں کے فیصلے ہوگئے۔پاک فلیگ نے پاک فرمان کو 3وکٹوں سے کراچی ڈس ایبلڈ نے گڈ لک سی سی کو 7وکٹوں سے شکست دی ۔ پاک فرمان نے تمام وکٹوں پر 254رنز بنا ئے۔ سبحان اﷲ نے 60گیندوں پر 100رنز محمد معاز نے 55رنزبنائے۔ دونوں کھلاڑیوں کے مابین تیسری وکٹ پر 90رنز کی رفاقت قائم ہوئی۔ شاہ محمد نے 20رنز اسکورکئے۔ اسد علی نے 3 واصف نے 2زید عرفان، محمد عمر، ذیشان خان اور فیض اﷲ نے ایک ایک وکٹ لی۔پاک فلیگ نے ہدف کو 7وکٹوں پر یقینی بنالیا گیا ۔مغید احمدنے 106گیندوں پر 126رنز کی فتح گر اننگز کھیلی۔فیض اﷲنے 27، واصف اور ذیشان نے 21,21رنز بنائے۔عبدالجبا ر کو 2 فرمان جمال اور شاہ محمد کے ہاتھ ایک ایک وکٹ لگی۔ گڈ لک سی سی نے کراچی ڈس ایبلڈ کیخلاف تمام وکٹوں پر 212رنز اسکور کئے۔ اکبر خان نے 99رنز عاطف خان نے 36رنز بخت شیر نے 24رنز اسکور کئے۔ ہارون رشید اور احمد رضا نے ,3 3اقبال حسین نے 2کھلاڑی میدان بدر کئے۔کراچی ڈس ایبلڈ نے ہدف 3وکٹوں پر حاصل کرلیا۔انس احمد نے 66، عارف رچرڈنے 57رنز اور راؤ جاوید نے 28رنز اسکور کئے۔ایم شفیق ، عاطف خان اور عمر بہادر نے ایک ایک وکٹ اپنے نا م کی۔