گوادر اور چابہار علاقائی ترقی اہم کردارکرسکتے ہیں :خرم دستگیر
اسلام آباد (آئی این پی) وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان تنازعات سے خود کو دور رکھ کر بہتری کی پالیسی پر عمل پیرپا ہے‘ پاکستان کی خارجہ پالیسی ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات پر مبنی ہے‘ سی پیک کے تناظر میں ہمسائیوں سے اچھے تعلقات قائم کئے‘ ایران اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات مزید گہرے
ہوئے ہیں‘ گوادر اور چابہار بندرگاہیں علاقے کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ وہ جمعرات کو پاک ایران سعودی عرب تعلقات ‘ چیلنجز کے موضع پر سیمینار سے خطاب کررہے ہیں۔ خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات پر مبنی ہے۔ پاکستان ایران اور سعودی عرب کے ساتھ تاریخی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان عالی تعلقات کے حوالے سے موثر پالیسی پر عمل یپرا ہے۔آرمی چیف اور وزیر دفاع پیداوار بھی تعلقات میں بہتری کے لئے ایران گئے۔ پاکستان تنازعات سے خود کو دور رکھ کر بہتری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ سی پیک کے تناظر میں ہمسائیوں سے اچھے تعلقات قائم کئے پاکستان معاشی ترقی کے لئے بہت سے مشترکہ مواقع فراہم کررہا ہے۔ گوادر اور ایران کی چابہار بندرگاہیں علاقے کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔