اوپن کرنسی مارکیٹ ڈالر کی قدر ایک بار پھر112روپے سے تجاوز کر گئی
کراچی ( کامرس رپورٹر ) مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر ایک بار پھر112روپے سے تجاوز کر گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز انٹر بینک میں1پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 110.57روپے سے بڑھ کر110.58روپے اور قیمت فروخت110.67روپے سے بڑھ کر110.68روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 30پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 111.60روپے سے بڑھ کر 111.90 روپے اور قیمت فروخت بڑھ کر112.20روپے پر جا پہنچی ۔اسی طرح20پیسے کی کمی سے برطانو ی پونڈ کی قیمت خرید 154.70روپے سے گھٹ کر 154.50روپے اور قیمت فروخت 156.20روپے سے گھٹ کر156روپے پر آگئی ۔