ٹی سی ایس ملکی ای کامرس میں بنیادی ستون کی حیثیت رکھتا ہے: قاسم اعوان
کراچی (کامرس رپورٹر) کیر ئیر، پیکج ڈیلیوری ، کاغذات و اشیاء کی بین الاقوامی نقل و حمل سے متعلقہ صنعت دنیا بھر میں ارتقائی عمل سے گزر رہی ہے جس میںبرقی مواصلاتی ذرائع پر منتج طریقِ تجارت یاشعبہء ای کامرس سب سے زیادہ سودمند و افادی اہمیت کا حامل ہے۔ ان تاثرات کا اظہار ڈائریکٹر ٹی سی ایس جناب قاسم اعوان نے گزشتہ شام ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقدہ خصوصی نشست بعنوان " عہدِ رفتہ میںخوب سے خوب تر کا حصولـ"میں کیا ۔کیا ای کامرس مستقبل کا طریقِ تجارت ثابت ہوگا؟"کے موضوعِ گفتگو پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پرٹریکس لاجسٹکس کے حسن صاحب اوربلیو ایکس کے عمران بکساموسیٰ نے خطاب کیا۔