پی آئی اے ‘اسٹیل ملز کی نجکاری قبو ل نہیں:تاجر الائنس
کراچی (کامرس رپورٹر)کراچی تاجرا لائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایاز میمن موتی والانے کہاہے کہ ہم کسی کوقومی اداروں کی لوٹ سیل لگانے کی اجازت نہیں دینگے ،پی آئی،ریلوئے اور اسٹیل مل سمیت تمام ادارے پاکستان کا قومی اثاثہ ہے ‘جس کی نجکاری قبول نہیں ان خیالات کااظہار انہوںنے کریم آباد آفس میں تاجر الائنس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرتاجر الائنس کے رہنما سینئروائس چیئرمین حمیدالدین جنرل سیکرٹری معراج احمدخان، سیدمحسن علی کاظمی ،سہل افضل، لیگل ایڈوائزر، عامر ضیاء ،ضلعی صدور معراج محمد قریشی ،حاجی محمد اسماعیل، سید اخترحسین ،غلام یاسین ودیگر بھی موجود تھے۔