پاکستان طلباء شیل کے ’’میک دی فیوچر سنگاپور‘‘ فیسٹیول میں شرکت کریں گے
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستانی طلباء سنگاپور میں مسلسل دوسری مرتبہ منعقد ہونے والے فیسٹیول ’’میک دی فیوچر سنگاپور(Make the Future Singapore) میں شرکت کریں گے۔ ’’میک دی فیوچر سنگاپور‘‘ایک ایسافیسٹیول ہے جس میں ایشیاء کے لئے انرجی سے متعلق بہترین نظریات پیشکئے جاتے ہیں۔ سنگاپور کے Change Exhibition Centre میں منعقد ہونے والا یہ فیسٹیول 8مارچ 2018 کو شروع ہوگا اور11مارچ 2018 تک جاری رہے گا۔ یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب ایک عوامی فیسٹیول کو بات چیت‘ تعاون اور دنیا کو درپیش انرجی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ایسی ایجادات پیش کرنے کی غرض سے استعمال کیاجائے گا جن کا مقصد کاربن ڈائی آکسائیڈ (CO2)کے کم اخراج کے ساتھ مزید توانائی پیدا کرنا ہے۔