شیخ رشید نے الیکشن ا یکٹ2017میں امیدواروں سے کم معلومات طلب کرنے کی شقیں ہائیکورٹ میں چیلنج کردیں
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)الیکشن ایکٹ 2017 میں امیدواروں سے کم معلومات طلب کرنے کی شقیں چیلنج کردی گئیں۔ شیخ رشید نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ نئے فارم میں امیدوار سے کم معلومات طلب کی گئی ہیں، آرٹیکل 19 کے تحت ہر ووٹر کو معلومات حاصل کرنے کا اختیار ہے۔ الیکشن کمشن کو امیدواروں سے تمام معلومات طلب کرنے کی ہدایت کی جائے۔ معلومات فارم سے نکالی جانے والی شقیں بحال کی جائیں۔ ایسا الیکشن ایکٹ کی شق 60,110 اور 137 آرٹیکل 19 کیخلاف ہے۔ درخواست میں وزارت قانون‘ پارلیمانی امور اور الیکشن کمشن کو فریق بنایا گیا۔