عدلیہ کے خلاف کسی بھی قسم کی محاذ آرائی ملکی مفاد میں نہیں،علامہ راجہ ناصر عباس
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)امجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ کرپشن فری پاکستان کی جدوجہد میں عدلیہ کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں عدلیہ کے خلاف کسی بھی قسم کی محاذ آرائی ملکی مفاد میں نہیں ہے۔عدلیہ کے فیصلوں کے خلاف عوامی دباو کا حربہ ملک کو انتشار کی طرف لے کر جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی اصلاحات ایکٹ پر سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا عدلیہ کا فیصلہ بلاشبہ آئین پاکستان کی بالادستی پر مبنی ہے آرٹیکل 1 آئین پاکستان کے مطابق حق حاکمیت صرف اللہ تعالی کے پاس ہے وہ آرٹیکل 62، 63 کے تحت عوام کے منتخب کردہ صالح اور نیک نمائندوں کے پاس اس کی امانت ہے۔ حکومت نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کر کے چوروں لٹیروں ،جرائم پیشہ افراد کے لئے پارلیمنٹ کا رستہ ہموار کیا تھا۔عوام عدلیہ کے فیصلوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔