راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوںاورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںاورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سات ملزمان دھر لئے تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے اسماعیل سے2400گرام چرس، طیب سے1200گرام چرس، تھانہ پیرودھائی پولیس نے ماجد سے160گرام چرس، تھانہ سول لائن پولیس نے ندیم سے پانچ لیٹر کھلی شراب، تھانہ وارث خان پولیس نے ابراہیم سے پستول30بور معہ پانچ روند،تھانہ نیوٹائون پولیس نے ریاض سے پستول30بور معہ پانچ روندجبکہ تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے احسان اللہ کو غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے ہوئے قابوکرکے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔