کریک ڈائون جا ری ،ایک لاکھ15 ہزار پتنگیں ، چار ہزار200 ڈوریں برآمد،64 افراد گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی میں جمعہ کو بسنت منانے کے اعلان کے خلاف پولیس نے جمعرات کو دن بھر پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈائون جا ری رکھاایک لاکھ15 ہزار پتنگیں ، چار ہزار200 ڈوریں ، پتنگیں لوڈ کرنے والی چھ سوزوکیاں ،گیارہ موٹر سائیکلیں ، آٹھ سپیکر ، ایک ڈیک ، دو سائونڈ سسٹم قبضے میں لے لئے گئے اندرون شہر تھانہ وارث خان کے ایس ایچ او تھانہ وارث خان یاسر مطلوب کیانی کی سربرہی میں پولیس ٹیموں نے 13 ہزار پتنگیں ، ساڑھے تین سو کیمیکل ڈوریں برآمد کرکے64 افراد گرفتار کرلئے تھانہ سٹی کے علاقے میں ایس ایچ او چوہدری ریاض نے کریک ڈائون کے دوران ساڑھے چھ ہزار پتنگیں اور چار کیمیکل ڈوریں برآمد کرکے دو ملزمان طارق اور اختر خان کو گرفتار کرلیا تھانہ ائیرپورٹ کے ایس ایچ او احسن کیانی پر مشتمل ٹیم نے آصف سے25پتنگیں،حیدر سے 25پتنگیں،تھانہ نیوٹائون کے ایس ایچ او مرزا جاوید پر مشتمل ٹیم نے اسحق سے 30پتنگیںدو ڈوریں ،تھانہ صادق آباد کے ایس ایچ او چوہدری ذوالفقار پر مشتمل ٹیم نے عدنان اور نجف کلیم سے دوپتنگیں دو ڈوریں ،سجاد سے30پتنگیںمعہ ایک ڈور ،عثمان سے50پتنگیں،ہمایوں سے 50 پتنگیں اور ایک ڈور برآمد کرلیں ۔