جنسی زیادتی کی کوشش،پانچ سالہ بچے کے شور پر لوگ پہنچ گئے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ صدر بیرونی کے علاقے ٹھلیاں میں پانچ سالہ بچے کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے دوران بچے کے شور اور چیخوں پر لوگ پہنچ گئے ملزم کوپکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا جمعرات کو دن چار بچے 15 سالہ ملزم احسان عارف ولد محمد عارف پانچ سالہ بچے معراج ولد آصف کو گائوں میں واقع کھیتوں میں لے گیا جہاں اس نے بچے سے جنسی زیادتی کی کوشش کی تو بچے کے شور اور چیخوں پر لوگ وہاں پہنچ گئے اور ملزم کو موقع پر پکڑ کر اس کی درگت بناڈالی جسے بعد میں پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔