بارود برآمدگی کیس، نامزد ملزم نعمت اللہ پر فرد جرم عائد، ملزم کا صحت جرم سے انکار
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر2 کے جج سلیمان بیگ نے اغوا برائے تاوان، بارود برآمدگی، پولیس مقابلہ سمیت دہشت گردی کے مقدمات میں گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی کر دی۔جمعرات کو عدالت نے تھانہ بنی میں درج پولیس مقابلے کے مقدمے میں نامزد ملزمان عدنان وغیرہ کیس کی سماعت یکم مارچ، تھانہ کلر کہار میں درج بارود برآمدگی کے مقدمے میں ملزمان ایوب وغیرہ کیس کی سماعت 14مارچ، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارود برآمدگی کے مقدمہ میںنامزد ملزم محمد اختر کیس کی سماعت 3مارچ، اسی تھانے میں درج بارود برآمدگی کے مقدمہ میںنامزد ملزم رزاق کیس کی سماعت 3مارچ، تھانہ مورگاہ میں درج پولیس مقابلے کے مقدمے میں نامزد ملزم اعتزاز خلیل وغیرہ کیس کی سماعت 27فروری، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارود برآمدگی کے مقدمے میں نامزد ملزم نعمت اللہ پر فرد جرم عائد کر دی ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا عدالت نے سماعت 28فروری تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کی شہادتیں طلب کرلی ہیں، جبکہ گھرکے تمام افراد کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنانے کے مقدمہ میںنامزد ملزم عبدالرحیم کیس کی سماعت 8 مارچ تک ملتوی کر دی ہے ملزم کے خلاف تھانہ مورگاہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کی تھی۔