طالب علم آفاق احمد مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا ، ایم ایس
گوجرخان (نامہ نگار)تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعجاز نے گزشتہ روز بس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے طالب علم آفاق احمد کے حوالہ سے شائع ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ طالب علم ڈاکٹروں کی عدم توجہی سے زندگی کی بازی ہارا حقیقت یہ ہے کہ اسے تقریباً صبح نو بجے ہسپتال لایا گیا او ر وہ طبی امداد ملنے سے قبل ہی مردہ حالت میں لایا گیا ہسپتال عملہ کی اس میں کوئی غفلت نہ ہے۔